چنیوٹ(نامہ نگار)ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کی ہدایات پر فوڈ سیفٹی ٹیمز نے چنیوٹ میں واقع ملک شاپس،پان شاپس ،نمک پیسنے والی چکی،دودھ بردار گاڑیوں اور برگر اینڈ شوارما پوائنٹس کو چیک کیا۔گٹکا فروخت کرنے پر دکاندار کو 25000جرمانہ عائد جبکہ دہی اور نمک کے نمونہ جات فیل ہونے اور کریانہ سٹورز سے ایکسپائرڈ مصنوعات کی برآمدگی کی وجہ سے 77000 روپے کے جرمانے عائد کئے گئی اور 20لیٹر دودھ 10کلو نمک13کلو ایکسپا ئرڈ مصنوعات اور 17لیٹر بیوریجز کو موقع پر تلف کر دیا گیا۔غیر معیاری، زائدالمیعاد اور ملاوٹ شدہ اشیا کی فروخت کرنے والوں پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔انسانی جانوں کے ساتھ کھیلنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نپٹا جائیگا۔




