منڈی صادق گنج میں گوشت کی قیمتیں انتظامیہ کے کنٹرول سے باہر

منڈی صادق گنج(نامہ نگار)گوشت کی قیمتیں انتظامیہ کے کنٹرول سے باہر۔اسسٹنٹ کمشنر منچن آباد رمضان کے مقدس ماہ میں گوشت کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کے لئے خصوصی اقدامات کریں شہری۔منڈی صادق گنج میکلوڈ گنج سمیت تحصیل بھر میں اسسٹنٹ کمشنر منچن آباد اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس گوشت کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہیں بڑے گوشت کا سرکاری ریٹ 650 روپے اور چھوٹے گوشت کا ریٹ 1300 روپے فی کلو گرام مقرر ہے جبکہ بڑا گوشت 1000 روپے فی کلو گرام اور چھوٹا گوشت2000روپے فی کلو گرام سرعام فروخت ہو رہا ہے ۔گوشت کو زائد نرخوں پر فروخت کرنیوالے ان قصابوں کے خلاف تحصیل بھر میں کوئی موثر کاروائی نہ ہونے کے باعث یہ مافیا دونوں ہاتھوں سے شہریوں کو لوٹنے میں مصروف ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں