ڈاکوؤں ،چوروں نے گوجرہ میں”ات مچا دی”عوام عدم تحفظ کا شکار

گوجرہ ( نامہ نگار)سرکل گوجرہ میں ڈاکوئوں اور چوروں نے اودھم مچادیا۔لوگوں سے لوٹ مار کر کے مشکیں کس کر کھیتوں میں پھینکتے رہے ۔ بعض افراد کوتشدد کا نشانہ بھی بنایا۔جبکہ چوروں نے مختلف مقامات سے موٹر سائیکلیں چوری کر لیں۔ معلو م ہوا ہے کہ محلہ قادری دربار کے محمد ہا رون ضیا ء نے محلہ مسلم آ باد میں معروف چائے اور کریم کی ایجنسی بنا رکھی ہے جو اپنی ایجنسی پر موجود تھا کہ تین مسلح موٹر سا ئیکل سوار ڈا کو آ گئے اور اسکو گن پوا ئنٹ پر اس سے چھ لا کھ روپے نقدی اور دو قیمتی مو با ئل چھین لئے ، قائد اعظم روڈ پر سویٹس اینڈ بیکرز کا مالک امیر علی دکا ن سے اپنے گھر جارہا تھا کہ تحصیل آ فس روڈ پر دو موٹر سا ئیکل سوار مسلح ڈا کوئو ں نے گن پوا ئنٹ پر روک لیا اور ڈھا ئی لا کھ روپے نقدی و موبا ئل فون چھین لیا۔ چار مسلح ڈا کوئو ں نے چک نمبر 97 ج ب پھاٹک پر نا کہ لگا کر چک نمبر 93 ج ب کے محمد نعیم سے اسکی موٹر سا ئیکل نمبری FDR7517 اور پچاس ہزار روپے نقدی مو بائل فون چھین لئے چک نمبر 97 ج ب کے عبداللہ سے تیس ہزار روپے نقدی ، چک نمبر 93ج ب کے عا مر سے ستر ہزار روپے نقدی ، چک نمبر 97 ج ب کے عمرا ن اور آ صف سے پچاس ہزار روپے وموبائل،چک نمبر363ج ب کے مذمل رشید سے ہزاروں روپے نقدی وقیمتی موبائل فونز چھین لئے۔ تھانہ نواں لاہور کے چک نمبر 336ج ب کا عمران موٹر سائیکل پر سوار فیصل آبادسے واپس گائوں آرہاتھاکہ علاقہ چراغ آبادکے قریب اس کوون ٹوفائیوموٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر روک لیااورگن پوائنٹ پر28ہزارروپے نقدی وقیمتی موبائل چھین لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں