مذاکرات کیلئے آئی ایم ایف وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد (بیوروچیف) انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد مذاکرات کے لیے پاکستان پہنچ گیا۔ذرائع کے مطابق سیکریٹری خزانہ کی سربراہی میں وفد کی آئی ایم ایف حکام سے ملاقات ہو گی۔پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات 2ہفتے تک جاری رہیں گے۔آئی ایم ایف وفد کی قیادت ناتھن پورٹر جبکہ پاکستانی وفد کی قیادت وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف وفد وزارتِ خزانہ، ایف بی آر، پاور ڈویژن اور اسٹیٹ بینک کے حکام کے ساتھ مذاکرات کرے گا۔پاکستان 7ارب ڈالرز قرض پروگرام کی شرائط پر عمل درآمد کی رپورٹ پیش کرے گا۔پاکستان رواں مالی سال کی پہلی شش ماہی سے متعلق رپورٹ آئی ایم ایف کو پیش کرے گا۔آئی ایم ایف کے وفد کو زرعی آمدن پر ٹیکس پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف کو پراپرٹی سیکٹر پر ٹیکسز سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔آئی ایم ایف کو ریٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی شرط پر عمل درآمد کی رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔آئی ایم ایف کا وفد پاکستان کو 1.1ارب ڈالرز جاری کرنے کے بارے میں سفارشات مرتب کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں