4سالہ بچہ نہر کنارے کھیلتا ہوا گر کر جاں بحق

صفدرآباد(نامہ نگار)نواحی گائوں میلی برجی میں نہر کے کنارے کھیلتا ہوا 4 سالہ بچہ نہر میں گر کر جاں بحق ہو گیا۔اطلاعات کے مطابق سانگلہ ہل روڈپر گائوں میلی برجی کا چار سالہ بچہ منیب علی نہر کے کنارے کھیل رہا تھا کہ اچانک پائوں پھسلنے سے نہر میںگر گیا،اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اورمختلف مقامات پر واٹر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ،ریسکیو ٹیموں نے کامیاب کوششوں کے بعدبچے کی ڈیڈ باڈی تلاش کر لی اور ضروری کارروائی کے بعد ڈیڈ باڈی کو لواحقین کے حوالے کر دیا ،بچے کے نہر میں ڈوبنے کی خبر ملتے ہی علاقے کی فضاسوگوار ہو گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں