مریم نواز کا1لاکھ 10ہزار طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنیکا اعلان

لاہور (بیوروچیف) پنجاب کے طلباکیلئے خوشخبری، انتظار کی گھڑیاں ختم ہو گئیں،وزیر اعلیٰ پنجاب نے لیپ ٹاپ سکیم کا اعلان کر دیا ۔ وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کے مطابق سکیم کے تحت 1لاکھ 10ہزار طلبا میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے،پبلک سیکٹر تعلیمی اداروں کے بی ایس کے طلبا اپلائی کر سکیں گے،بی ایس کے پہلے اور دوسرے سمسٹرکے طلبا لیپ ٹاپ سکیم کے اہل ہونگے۔ انہوں نے بتایا کہ طلباکو 13ویں جنریشن کے جدیدترین کور آئی 7آئی لیپ ٹاپ فراہم کئے جائینگے،آن لائن درخواست کیلئے آفیشل لنک مشتہر کر دیا گیا، پنجاب ہائر ایجوکیشن کی ویب سائٹ پرمتعلقہ معلومات مہیاکردی گئی ہیں، بی ایس طلباکیلئے65فیصد، میڈیکل سٹوڈنٹس کیلئے 80 فیصد میرٹ مقرر کیے گئے۔وزیرتعلیم رانا سکندر حیات نے کہا کہ میرٹ انٹرمیڈیٹ کے نمبرز کی بنیاد پر متعین کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں