بجلی2روپے سستی ہونیکا امکان

کراچی (بیوروچیف) حکومت عوام کو سستی بجلی فراہم کرنے کے لیے پر عزم ہے اور اس سلسلے میں بجلی2روپے سستی کرنے کیلئے درخواست دائر کردی گئی ہے۔کراچی سمیت ملک بھر کیلئے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی سستی ہونیکاامکان پیدا ہوگیا ہے، بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں نے بجلی تقریبا 2روپے فی یونٹ سستی کرنے کے لیے نیپرا سے رجوع کر لیا ہے۔ بجلی صارفین کو 52ارب 12کروڑ روپے کے ریلیف کے لیے درخواست نیپرامیں دائرکر دی گئی ہے۔درخواست رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی ہے، نیپرا کی جانب سے ڈسکوز کی درخواست پر سماعت12فروری کو ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں