کامران چغتائی کی والدہ کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب

صفدرآباد(نامہ نگار)ثنا خوان مصطفیٰۖ محمد آصف چغتائی (آصف کلاتھ ہائوس )کی ساس محترمہ،محمد کامران چغتائی آف ملائشیا کی والدہ محترمہ کے ختم پاک چہلم کے موقع پر ان کی رہائش گاہ شیخوپورہ میں محفل میلاد مصطفیٰۖ کا انعقاد کیا گیا ۔ایصال ثواب کی اس محفل پاک میںتلاوت ،نعت خوانی،ایصال ثواب کے موضوع پر تقاریر ،ذکر ،درود وسلام اور لنگر شریف کا اہتمام کیا گیا۔حضورۖ کی تمام امت مرحومہ کی مغفرت کی دعا کی گئی۔اللہ تعالیٰ اپنے پیارے حبیب حضرت محمد مصطفیٰۖ کی تمام امت کی مغفرت فرمائے آمین۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں