کمالیہ کے نواحی علاقہ موضع موہل میں آل پنجاب گھڑ ڈانس کے مقابلوں کا انعقاد

کمالیہ (نامہ نگار) کمالیہ کے نواحی علاقہ موضع موہل میں آل پنجاب گھڑ ڈانس کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں پنجاب بھر کے مختلف اضلاع فیصل آباد ،لاہور ملتان ،ساہیوال ،جھنگ اور سرگودھا سمیت دیگر اضلاع سے آئے ہوئے گھوڑوں نے حصہ لیا گھڑ ڈانس کے مقابلہ جات دیکھنے کے لیے گاں دیہات کے ساتھ ساتھ شہریوں کی بھی ایک بڑی تعداد موجود تھی گھر ڈانس کے دیوانوں نے اپنے پسندیدہ گھوڑے کے جیتنے پر ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور نوٹ نچھاور کیے سابق چیئرمین غلام علی موہل نے ایونٹ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور ٹیمو ں کی حوصلہ افزائی کی۔پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے گھڑمالکان کو نقد انعامات اور ٹرافی بھی دی گئی لوگوں کا کہنا تھا کہ گھڑ ڈانس پنجابی ثقافت کا ایک مشہور اور قدیم ورثہ ترقی کرتے دور میں لوگ اس کھیل سے دور ہوتے جارہے ہیں گھڑ ڈانس ہماری شاندار پنجابی ثقافت کا ایک اہم حصہ ہے حکومت کو چاہیے کہ وہ اس کھیل کی سرپرستی کرے تاکہ یہ کھیل مزید فروغ حاصل کرسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں