کسان کپاس کی اگیتی کاشت کو فروغ دیں،اے سی کمالیہ

کمالیہ(نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ کا اقرا ناصر کپاس کی کاشت کے حوالہ سے آگاہی مہم کے سلسلہ میں کسانوں سے منعقدہ سیمینار میں خطاب ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا ہے کہ کپاس کی بحالی سے ہی کسان، ملک اور قوم کی خوشحالی ممکن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کسان کپاس کی اگیتی کاشت کو فروغ دیں بھرپور پیداوار اور منافع کمائیں اور ملکی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کریں۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت کمالیہ نے کاشتکاروں کو پاکستان کی معیشت کے لئے کپاس کی اہمیت بارے آگاہ کیا کپاس کی انٹر کراپنگ بارے تفصیلی لیکچر دیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کپاس کی اگیتی بوائی کے لیے 15 فروری سے 31 مارچ تک کا موزوں وقت ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں