منڈی صادق گنج میں مستحقین میں فوڈ پیکچز تقسیم

منڈی صادق گنج(نامہ نگار)کنگ سلمان ریلیف سنٹر کی جانب سے مستحق کمیونٹیز فوڈ پیکجز کی تقسیم۔صوبائی ضلعی انتظامیہ سمیت پرائیویٹ این جی اوز کے باہمی اشتراک سے مستحق کمیونٹیز میں 30,000فوڈ پیکجز کی تقسیم مکمل کیا گیا ۔ کنگ سلمان ریلیف سینٹر نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے تعاون سے پاکستان کے 28اضلاع میں 30,000فوڈ پیکجز کی کامیاب تقسیم کا عمل مکمل کر لیا تاکہ ضرورت مند کمیونٹیز کی مدد کی جا سکے اس پہلے مرحلے کی تقسیم کا مقصد ان ہزاروں افراد کی معاونت کرنا ہے جو غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں ہر فوڈ پیکج کا وزن 95 کلوگرام ہے، جس میں 80 کلوگرام آٹا، 5 لیٹر کوکنگ آئل، 5 کلوگرام چینی، اور 5 کلوگرام چنے شامل ہیں تقسیم کا عمل کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی نگرانی میں شفافیت کے ساتھ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز ، ضلعی انتظامیہ، حیات فانڈیشن، اور پیس اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے ساتھ تعاون انجام دیا گیا یہ اقدام پاکستان میں غذائی عدم تحفظ کو کم کرنے اور مستحق گھرانوں کی فلاح و بہبود کو بہتر بنانے کے لیے کنگ سلمان ریلیف سینٹر کے عزم کا مظہر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں