صوبائی وزیر صحت کا تحصیل ہسپتال بھیرہ کا دورہ

سرگودہا (بیوروچیف) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے تحصیل ہسپتال بھیرہ کا دورہ کیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر صحت نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور وارڈز میں زیر علاج مریضوں سے خیریت دریافت کی اور علاج معالجے کے بارے میں استفسار کی۔ انہوں نے ہیلتھ کونسل کے زریعے ایمرجنسی میں ایک ہفتہ میں پانچ کارڈیک مانیٹر نصب کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے میڈیکل سٹور کا بھی معائنہ کیا اور ادویات کی دستیابی اور ایکسپائری کو چیک کیا۔ صوبائی وزیر نے ہسپتال میں کنسلٹنٹ کی 12 میں سے 10 خالی آسامیوں کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری ہیلتھ کو فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں