رمضان المبارک میں مستحقین کی مدد کرنی چاہیے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) رمضان المبارک کا مقدس رحمتوں کا مہینہ ہے، ہمیں حضرت محمدۖ کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق زندگی بسر کرنی چاہیے۔ سیاسی و سماجی شخصیت شیخ مبشر حسن بن جمیل نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ ہمارے لئے رحمتوں کا مہینہ ہے اس ماہ میں ہمیں بڑھ چڑھ کر غربا’ یتیموں اور اپنے اردگرد رہنے والے ایسے لوگ جن کا گزر بسر انتہائی مشکل ہو چکا ہے، دل کھول کر ان کی مدد کی جائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ ہمارے لئے باعث برکت ہے، حکومت اور تاجروں کو چاہیے کہ اس ماہ میں غریب عوام کو ریلیف فراہم کرے تاکہ وہ بھی روزے رکھ سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں