ماہ صیام میں پاکستان کی بہترین کیلئے خصوصی دعائیں کریں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن کارپوریشن فیصل آبادمیاں ضیاء الرحمان نے امت مسلمہ کو رمضان المبارک کی مبارکباد کرتے ہوئے کہاہے کہ اقوامِ عالم اور مسلم امہ بالخصوص مظلوم فلسطینیوں اور کشمیریوں کو اپنی دعائوں میں یاد رکھیں۔ اپنے بیان میںانہوں نے کہاکہ اللہ تعالی کے شکر گزر ہیں کہ جس نے ایک بار پھر ہمیں ماہ صیام کی سعادتیں اور برکتیں دیں ۔ رمضان اللہ کریم کی رحمتوں اور برکتوں کا خصوصی مہینہ ہے۔ انہوںنے کہا کہ رمضان المبارک امت کے درمیان ہمدردی، ایثار، اخوت اور تعاون کا پیغام لے کر آتا ہے۔ معاشرے کے غرباء ، مساکین، یتیموں، نادار اور کمزور طبقات کا احساس کرتے ہوئے ان کی مدد کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں