ماہ رمضان رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) وائس چیئرمین مرکزی تنظیم تاجران پاکستان،وائس چیئرمین انجمن تاجران سٹی رجسٹرڈ فیصل آبادملک اسامہ سعیداعوان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ رمضان رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے ،اس میں ہمیں اخوت اور بھائی چارے کے فروغ کے ساتھ احترام رمضان پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے انتظامیہ سے مکمل تعاون کریں گے۔ ر مضا ن کی آمد پر اہل سلام کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ماہ رمضان رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے جس میں اخوت اور بھائی چارے کے فروغ کے لئے علما کو بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ یہ مقدس مہینہ ہمیں دلوں سے نفرت، کینہ اور بغض ختم کرنے کا درس دیتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں