پٹرول کی قیمت میں50پیسے کمی قوم کیساتھ مذاق ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)انجمن تاجران کچہری بازارکے صدر اور تاجر راہنما چوہدری خالد جٹ نے پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں صرف 50پیسے کمی کو قوم کے ساتھ سنگین مذاق اور اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں عوام کو بجلی ‘ گیس اور پٹرولیم مصنوعات نرخوں میں ریلیف دیا جائے’ ملک سے مصنوعی مہنگائی کا خاتمہ کیا جائے ‘انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت سے عوام کو بہت سی توقعات وابستہ ہیں مگر موجودہ وقت میں عوامی مسائل قدرے بڑھ رہے ہیں وفاقی کابینہ میں مزید وزراء شامل کئے جانے سے قومی خزانہ پر بوجھ پڑے گا حکومت کا یہ اقدام کسی طرح مستحسن نہیں حکومت کو چاہئے کہ وہ صنعت کاروں’ تاجروں اور عوام الناس کو ریلیف دینے کیلئے موثر حکمت عملی وضع کرے۔ پٹرول نرخوں میں صرف 50پیسے فی لیٹر کمی سے واضح ہو گیا ہے کہ حکومت عوامی مسائل سے بے خبر یہ آخر میں انہوں نے صوبائی حکومت اور مقامی انتظامیہ سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس میں شہر کے آٹھ بازاروں میں محنت کشوں کو رزق کمانے کی اجازت دی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں