ریاض /دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب، ملائشیا، سنگاپور مراکش سمیت مزید 10 ملکوں سے48گھنٹے میں مزید93پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا جن میں 6بلیک لسٹ بھی شامل ہیں۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے 4بلیک لسٹ اور ویزہ ختم پر 1کنٹریکٹ کی خلاف ورزی پر 24پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا۔ عمان سے 3بلیک لسٹ، امیگریشن سے انکار پر 1اور ملائشیا سے 1کو ناپسندیدہ قرار دے کر بے دخل کیا گیا۔ متحدہ عرب امارات میں 1بلیک لسٹ منشیات اور شراب نوشی پر 3زائد المیعاد قیام پر 2اور جیل سے رہا کرکے 37پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا۔ سنگاپور پاسپورٹ گمشدگی پر 1، موزمبیق سے 1، عراق میں زائد المیعاد قیام 4، دیگر الزام پر 2 کو بے دخل کیا گیا۔ قطر سے 3 مفرور اور ساتھ افریقہ میں رضاکارانہ طور پر پیش ہوئے 1اور ناپسندیدہ قرار دے کر 1پاکستانی کو بے دخل کیا۔ موراکو میں انسانی اسمگلنگ کیلئے پہنچے 2نوجوانوں کو حراست میں لیکر پاکستان واپس بھیجا گیا جنہیں کراچی میں انسداد ہیومن ٹریفکنگ سرکل منتقل کیا گیا۔




