فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف نے ضلعی انتظامیہ کو براہ راست ترقیاتی فنڈز خرچ کرنے سے روک دیا، کسی بھی ترقیاتی سکیم کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب کو لکھ کر دینا ہو گا اور منظوری کے بعد سکیم کو شروع کیا جائیگا۔ یاد رہے کہ مقامی ایم پی ایز اور ٹکٹ ہولڈرز اپنی مرضی سے ہی پنجاب حکومت کی منظوری کے بغیر ضلعی انتظامیہ سے ترقیاتی کام کروا رہے تھے جس کا وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف نے نوٹس لے لیا اور ضلعی انتظامیہ کو پنجاب حکومت کی اجازت کے بغیر ترقیاتی کام شروع کرنے اور ترقیاتی فنڈز خرچ کرنے سے روک دیا اور حکم جاری کر دیا کہ کسی بھی ترقیاتی کام کیلئے ضلعی حکومت فائل وزیراعلیٰ پنجاب کے آفس بھیجے گی اور وہاں سے منظوری کے بعد وہ کام شروع کیا جائیگا۔ جھال خانوآنہ پل کے ٹوٹ پھوٹ کا شکار آہنی جوڑوں کی مرمت کا کام بھی اسی وجہ سے تاخیر کا شکار ہے۔




