چیمپئنز ٹرافی کا پہلا سیمی فائنل بھارت اور آسٹریلیاپنجہ آزما

دبئی(سپورٹس نیوز) چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں رسائی کی جنگ، پہلے سیمی فائنل میں آج بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیموں میں جوڑ پڑے گا۔دونوں ٹیمیں دن دو بجے دبئی کرکٹ گرائونڈ میں ان ایکشن ہوں گی، بھارتی ٹیم ایونٹ میں تاحال ناقابل شکست رہی ہے، بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان 151 ون ڈے میچز کھیلے گئے، 84 میں کینگروز نے میدان مارا جبکہ 57 میں بھارت نے کامیابی حاصل کی۔چیمپئنز ٹرافی میں دونوں ٹیمیں 4 بار مد مقابل آئیں، بھارت نے دو اور آسٹریلیا نے ایک میچ میں کامیابی حاصل کی، ایک میچ بغیر نتیجہ رہا، آئی سی سی ایونٹس کے ناک آٹ میچز میں دونوں ٹیموں کا 8 بار آمنا سامنا ہوا، دونوں ٹیموں نے چار، چار میچز جیتے۔دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ 5 مارچ کو مدمقابل ہوں گے، دونوں ٹیمیں آج قذافی سٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن کریں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں