بھارتی نژاد تاجرکی کینیڈا میں پاکستان مخالف مہم

اوٹاوا (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی نژادکینیڈین تاجر انکت سریواستو گروپ کے کینیڈا میں خفیہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ کینیڈین میڈیا کے مطابق سریواستوگروپ پر جعلی ویب سائٹس چلا نے کا الزام ہے جو نیوز آٹ لیٹس کی طرح نظر آتی ہیں۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ان ویب سائٹس کا مقصد بھارت کے حق اور پاکستان کیخلاف مواد پھیلانا تھا۔کینیڈین سکیورٹی انٹیلی جنس سروس نے بھی بھارتی گروپ سے متعلق رپورٹ جاری کی تھی جس کے مطابق ویب سائٹس کا مقصد کینیڈین عوام کی رائے اور انتخابی عمل پر اثرانداز ہونا تھا۔میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ گروپ نے یورپ میں بھی بھارت کے حق میں مہم چلائیں، بھارتی گروپ اخباروں اور تیل وگیس کی صنعت کے کاروبار سے وابستہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں