چنیوٹ(نامہ نگار)پنجاب فوڈ اتھارٹی چنیوٹ کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے 88 فوڈ پوائنٹس کا معائنہ کیا۔ٹیموں نیگوشت،ملک شاپس،کریانہ اورفوڈ شاپس کی چیکنگ کے دوران متعدد کو اصلاحاتی نوٹسز جاری جبکہ ایک چکن شاپ کو ہدایات پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے سیل کر دیا گیا۔4دکانوں کو حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 19000جرمانہ عائد کیا گیا۔مختلف فوڈ پوائنٹس اور کریانہ سٹورکو ممنوع اجزا کے استعمال اور صفائی کے ناقص انتظامات اور ایکسپائرڈ اشیا فروخت کرنے کی وجہ سے 34000 روپیجرمانہ، ملک شاپس اور ٹی سٹالز کو دودھ کی ناقص کوالٹی کی وجہ سے 17000 روپیجبکہ 540 لیٹر ملاوٹی دودھ اور 3 کلو ایکسپائرڈ مرچوں کو موقع پر تلف کر دیا گیا۔




