تنظیم مغلیہ کے پلیٹ فارم سے راشن پیکیج کی تقسیم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تنظیم مغلیہ رجسٹرڈکے پلیٹ فارم سے اس سال 50لاکھ مالیت کا رمضان راشن پیکج غربا،مساکین اور مستحقین میں تقسیم کیا جارہے ہیں،40سال سے زائد عرصے سے تنظیم خدمت انسانیت کررہی ہیں یہ پودا ہمارے بزرگ میاں محمد معظم چغتائی (مرحوم) نے لگایا سرپرست حاجی عبدالستار مغل کی کاوشیں اور تمام ممبران مجلس شوری کی محنت، خدمت کاکارواں جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار وائس چیئرمین حاجی محمد عطا اللہ مغل نے تقریب تقسیم راشن بیگ مغل کمپلیکس جھمرہ روڈ پر کرتے ہوئے کہی انہوں نے مزید کہا مغل برادری مل کر جلد مغل کمپلیکس کی تعمیرشروع کردے گی،صدر مرزامحمد منیر ہمایوں نے کہا کہ گزشتہ 16سالوں سے ہم تنظیم مغلیہ رجسٹرڈ کے پلیٹ فارم سے کروڑوں روپے کے راشن بیگ تقسیم کرچکے جبکہ روزانہ مغل ویلفیئرڈسپنسری سے علاج معالجہ ادویات مفت فراہم کررہے ہیں یہی نہیں ROواٹرفلٹریشن پلانٹ سے بہترین صاف پانی پینے کیلئے مہیا کیا جارہاہے اس کارخیر میں تمام افراد حصہ ڈالیں نائب سرپرست اعلی مرزامحمد اشرف مغل نے کہا کہ تنظیم مغلیہ کا مقصد خدمت اور ہم خدمت خلق کررہے ہیں 16سال میں 9کڑوڑ کا راشن تقسیم کرنے کیساتھ ہزاروں بچیوں کی شادی،لاکھوں افراد کا علاج معالجہ ادویات فراہم کرچکے ہیں جو کہ جاری رہے گا۔تقریب میں سرپرست اعلی حاجی محمد دین،سرپرست حاجی غلام نبی،سینئرنائب صدرمرزاعمرغیاث،جنرل سیکرٹری سعید انوربیگ،نائب صدرمرزامحمد اعظم سلیم،نائب صدرمرزامحمد رشید،نائب صدرمرزامحمد افضل حنیف،جوائنٹ سیکرٹری مرزامحمد اعظم،فنانس سیکرٹری مرزامحمد افضل،چیئرمین رابطہ کمیٹی مرزامحمد سلیم،سیکرٹری نشرواشاعت مرزارضااللہ اور مرزااعجاز احمد بارے والے سمیت دیگرموجودتھے آخر میں سرپرست اعلی حاجی محمد دین نے تنظیم مغلیہ کے خدمت مشن کو سر اتے ہوئے کہا تمام ممبران یکجہتی اتفاق رائے،محبت،خلوص دل سے خدمت انسانیت کررہے ہیں ہم دعاگوہے یہ کارواں صداآبادچلتارہے،آخر میں سرپرست کامران جاوید مغل کے کزن مرزاریحان اکمل (مرحوم)اور مرزامحمد اشرف مغل کے کزن سمیت تمام امت مسلمہ کے فوت شدگان کے لئے دعائے مغفرت،ملک وقوم کی سلامتی جلد ازجلد مغل کمپلیکس کی تعمیر خدمت انسانیت میں حصہ ڈالنے والوں کیلئے رب العزت کے حضورخصوصی دعائیں کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں