کمالیہ(نامہ نگار)وزیر پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب حکومت کی جانب سے کمالیہ میں سستی چینی فراہم کرنے کے لیے مختلف مقامات پر سستی چینی کے سٹالز قائم کردیے گئے۔تفصیل کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے کمالیہ میں ماہ رمضان میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے شہر کے مختلف مقامات پر سستی چینی کے سٹالز قائم کیے گئے ہیں یہ سٹالز میونسپل کمیٹی آفس ،کلمہ اور غلہ منڈی کمالیہ میں لگائے گئے ہیں جہاں پر عوام کو سستی چینی 130روپے فی کلو کے حساب سے دستیاب ہوگی ۔صبح 9بجے سے لیکر شام 4بجے تک شہریوں کو چینی فراہم کی جائے گی ایک خاندان کے لیے ماہ صیام میں 5کلو تک چینی فراہم کی جائے گی شہریوں نے پنجاب حکومت کی جانب سے سستی چینی فراہم کیے جانے کے اقدام کو سراہا ہے ۔




