جڑانوالہ (نامہ نگار) ڈی پی ایس سکول جڑانوالہ کے ہونہار طالبعلم ابوبکر مان کی سالانہ امتحانات میں 7ویں جماعت میں فسٹ پوزیشن ،تفصیلات کے مطابق سینئر قانون دان چوہدری عتیق الرحمن مان ایڈووکیٹ کے صاحبزادے ابوبکر مان نے ڈی پی ایس سکول جڑانوالہ کے سالانہ امتحانات میں 7ویں جماعت میں اول پوزیشن حاصل کی ہے پوزیشن ہولڈر طالبعلم نے کامیابی کو والدین کی دعاؤں اور ٹیچرز کی محنت کا ثمر قرار دیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ آئندہ بھی شاندار کامیابی کا تسلسل برقرار رکھیں گے ابوبکر مان کو 7ویں جماعت میں اول پوزیشن حاصل کرنے پر دوست احباب نے سینئر قانون دان چوہدری عتیق الرحمن ایڈووکیٹ کو مبارکباد پیش کی ہے۔




