مستحقین کو عطیات کی فراہمی میں دیر نہیں کرنی چاہیے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)ایم ایس ایف کے راہنما کراسان خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ماہ رمضان تجارت نہیں عبادت کیلئے ہے جس میں دنیا دار مال جبکہ دیندار اعمال بناتا ہے ہم اپنا مال مستحقین پر صرف کر کے اسے نیک اعمال میں تبدیل کر سکتے ہیں ماہ صیام میں مستحقین کو زکوہ اور عطیات کی فراہمی میں ہرگز دیرنہ کی جائے قرب الہی کیلئے آپ کے آس پاس جو محروم افراد ہیں انکی اشک شوئی کریں اور ان کے زخموں پر مرہم رکھیں جو سہل زندگی کے خواہاں ہیں وہ دوسروں کیلئے آسانیاں پیدا کرتے رہیں، تجوریا ں نہیں بھو کے انسانوں کا پیٹ بھرنا دونوں جہانوں میں کامیابی کا راز ہے روزہ دار اپنی روزی میں کثرت کے ساتھ ساتھ برکت کیلئے دعاں کا اہتمام کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں