مریم نواز ہاؤسنگ سکیموں کی بحالی کیلئے سرگرم،فنڈز جاری کرنیکا حکم

لاہور (بیوروچیف) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ہاسنگ سکیموں کی بحالی کیلئے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت کر دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں 3مرلہ فری پلاٹ سکیم سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا، پنجاب ہائوسنگ اینڈ ٹان پلاننگ ایجنسی (پھاٹا) کے ڈی جی نے تفصیلی بریفنگ دی۔مریم نواز شریف نے پھاٹا کو مارچ تک ہدف پورا کرنے کی ہدایت کر دی، فری پلاٹ حاصل کرنے والے افراد کو گھر بنانے کے لئے قرض دینے کا بھی جائزہ لیا گیا۔وزیراعلی پنجاب نے19اضلاع میں پھاٹا کی سابقہ 23ہائوسنگ سکیموں کی بہتری اور بحالی کا حکم دے دیا، ہائوسنگ سکیموں کی بحالی کیلئے فنڈز جاری کرنے کے لئے اقدامات کی ہدایت بھی کی۔دوران بریفنگ بتایا گیا کہ اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت قرضوں کی واپسی شروع ہو چکی ہے، پروگرام کے تحت لئے گئے قرضوں کی واپسی کا تناسب 100فیصد ہے، پروگرام کے تحت 9661گھر زیر تکمیل ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ بے گھر عوام کے لئے چھت فراہم کرنے کی بہت فکر ہے، اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت لوگوں کا گھر بنتا دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے، پانچ سال میں پانچ لاکھ گھر بنانے کا ہدف پورا کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں