تاجروں کی تجاویز کو بجٹ کا حصہ بنایا جائے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)آل فیصل آباد الیکٹرانکس اینڈ انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن کے صدر اور انجمن تاجران جڑانوالہ روڈ کے صدر چوہدری گل نواز کموکا نے کہا ہے کہ حکومت چیمبرز ،تاجرتنظیموں اور ایسوسی ایشنز کی قابل عمل تجاویز کو آئندہ مالی سال کی بجٹ دستاویز کا حصہ بنائے ،بجٹ میں ٹیکسز کی تعداد اور شرح میں کمی کا اعلان ہونا چاہیے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ وفاقی وزیر خزانہ کا یہ بیان خوش آئند ہے کہ بجٹ کی تیاری میں تاجروں کی تجاویز کو اہمیت دی جائیگی۔ بجٹ سے قبل وزارت خزانہ کو تاجروں سے ا ز خود رابطے کر کے مشاورت کے عمل کو فروغ دینا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں