کمالیہ(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ اقرا ناصر کا سبزی منڈی کمالیہ کا علی الصبح اچانک معائنہ۔اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر نے سبزی منڈی میں سبزیوں و پھلوں کی بولیوں کے عمل، تھوک قیمتوں اور خرید و فروخت کے ریکارڈ کا جائزہ لیااورسبزی منڈی کے مختلف سٹالز کا معائنہ بھی کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر نے کہا کہ علی الصبح سبزی منڈی میں نیلامی کے عمل کے جائزے کا مقصد رمضان المبارک میں مارکیٹوں میں سستی اشیا خورونوش کی فراہمی ہے تاکہ تمام سر کا ر ی نرخوں پرفراہم اشیا خور ونوش کا فائدہ عام آدمی تک پہنچے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحصیل میں تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ریٹس کو سرکاری طے شدہ ریٹ سے بڑھنے نہ دیں تاکہ گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کی حوصلہ شکنی کی جا سکے اور خلاف ورزی پر ایف آئی آر کا اندراج کریں۔




