تھانہ ٹھیکری والا کے علاقہ سدھار میں چور،ڈاکو سرگرم،سٹریٹ کرائم میں اضافہ

ٹھیکریوالہ(نامہ نگار) تھانہ ٹھیکریوالہ کے علاقہ سدھار میں چور ،ڈاکو متحرک ،سٹریٹ کرائم میں اضافہ،شہریوں میں خوف و ہراس سی پی او سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ موٹر سائیکل گینگ گلی محلوں میں گھومتا رہتا ہے اور دین دیہاڑے گھر کے دروازے پر شہریوں سے موبائل فون،نقدی رقم،اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو جاتے ہیں اور گھر کے باہر سے موٹر سائیکل چوری ہو رہے ہیں، درجنوں وارداتیں روز کا معمول بن چکی ہے پولیس اہلکاروں کی نا اہلی وغفلت کے باعث روزانہ درجنوں شہری دن دیہاڑے لٹ رہے ہیں لیکن پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے شہریوں کا پولیس سے اعتماد ختم ہو چکا ہے اور خود کو غیر محفوظ سمجھنے لگے ہیں۔ شہریوں نے سی پی او فیصل آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے اور شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں