اغوا ء ہونیوالی بچی پٹرولنگ پولیس نے ورثاء کے حوالے کردی

گوجرہ(نامہ نگار) اغواء ہونیوالی کمسن بچی پٹرولنگ پولیس نے برآمد کر کے ورثا حوالے کردی. معلوم ہوا ہے کہ محلہ علی پارک کے محمد یاسین کی چھ سالہ بیٹی میرب محلہ میں کھیل رہی تھی کہ سپارے فروخت کرنے کے بہانے محلہ میں موجود موٹر سائیکل سوار نامعلوم شخص نے بچی کو اغوا کر لیا اور سمندری روڈ کی طرف فرار ہوگیا ورثا نے پولیس پکار 15 پر کال کردی جس پر پٹر ولنگ پولیس سینسرہ چیک پوسٹ کے اہلکاروں سب انسپکٹرعمران یونس ، اسسٹنٹ سب انسپکٹر عامر منیر، اور اہلکاروں نعیم احمد، سیف اللہ، اور رشید خان نے سمندری روڈ پر ناکہ لگا لیا ملزم نے جب دیکھا کہ پٹر ولنگ پولیس کھڑی ہے تو بچی میرب کو سمندری روڈ پر پھینک کر فرار ہوگیا پٹرولنگ پولیس نے ملزم کا پیچھا کیا تاہم وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا پولیس اہلکاروں نے بچی کو تحویل میں لے کر ورثا کو اطلاع کردی ورثا اور اہل علاقہ موقع پر پہنچ گئے اور پٹرولنگ پولیس زندہ باد کے نعرے لگائے پٹرولنگ پولیس نے چھ سالہ میرب کو ورثا کے حوالے کردیابچی کے ورثا نے پٹرولنگ پولیس کو خراج تحسین پیش کیا پٹرولنگ پولیس کی کارکردگی پر ایس ایس پی پٹرولنگ فیصل آباد مرزا انجم کمال اور ڈی ایس پی پٹرولنگ چوہدری نصراللہ نے اہلکاروں کو شاباش دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں