منڈی صادق گنج(نامہ نگار)سرکاری پراپرٹیز کی غیرقانونی کمرشلائزیشن ۔محتسب کے احکامات کے برعکس سرکاری پراپرٹیز کے سٹیٹس پر عمل درآمد کرانے کی بجائے غیرقانونی طور پر کمرشل کیا گیا۔اربن یونین کونسل منڈی صادق گنج کی ملکیت سینکڑوں سرکای رہائشی پلاٹس کو لینڈ برانچ کے اہلکاران اور ڈسٹرکٹ ریگولیشن آفیسر ضلع کونسل بہاول نگر کی ملی بھگت سے غیرقانونی طور پر کمرشل کیا گیا محتسب کی جانب سے ان سرکاری پلاٹس کو ان کے ریڈیشنل سٹیٹس کے مطابق استعمال اور ان پر موجود غیرقانونی کمرشل تعمیرات کے خلاف کاروائی کے احکامات دئیے گئے تھے لیکن لینڈ برانچ کے اہلکاران اور ڈسٹرکٹ ریگولیشن نے فرضی کاروائی کے لئے ان ریزیڈیشنل پراپرٹیز کا کمرشل استعمال ترک کرنے کی فلیکسز لگا کر فوٹو سیشن کرنے کے بعد غائب کروا دیں بعد ازاں ڈسٹرکٹ رینٹ اسسمنٹ کمیٹی کے سروے میں غلط طور پر ان ریزیڈیشنل پراپرٹیز کمرشل ظاہر کر کے ان کا سٹیٹس بدلنے کی جعلسازی کی گئی جبکہ ان میں سے متعدد ریزیڈیشنل پلاٹس پر غیرقانونی کمرشل تعمیرات ہونے کی رپورٹس تک تیار ہوئیں جن میں سے متعدد سرکاری ریزیڈیشنل پلاٹس پر غیرقانونی کمرشل تعمیرات مین روڈ پر تجاوزات کا بڑا سبب ہیں محمد ابراہیم جاوید علی عباس جٹ علی رضا سمیت دیگر شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر بہاول نگر اختیارات کے ناجائز استعمال اور محتسب اعلی اپنے احکامات کے برعکس جعلسازی کرنے والے افسران کے خلاف کاروائی عمل میں لائیں۔




