جنیوا(مانیٹرنگ ڈیسک) یمن اور جبوتی کے قریب تارکین وطن کی 4کشتیاں ڈوب گئیں، 2افراد ہلاک جبکہ 186لاپتہ ہوگئے۔مہاجرین کی بین الاقوامی ایجنسی کے مطابق چاروں کشتیاں جبوتی اور یمن کے ساحلی علاقوں کے قریب ڈوبیں، امدادی ٹیموں نے 2افراد کو زندہ بچالیا جبکہ خیال کیا جارہا ہے عملے کے 5ارکان سمیت 186افراد تاحال لاپتہ ہیں جنہیں تلاش کرنے کے لئے آپریشن جاری ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال ہارن آف افریقا کے سمندری علاقوں میں کشتی ڈوبنے کے واقعات میں 558افراد ہلاک ہوگئے تھے۔




