لاہور (بیوروچیف) پنجاب خیبر پختونخوا بارڈر چیک پوسٹ لکھانی پر خوارج کا بڑاحملہ ناکام بنادیا گیا۔پنجاب پولیس کے مطابق 15 سے20دہشتگردوں نے چوکی لکھانی پرسحری کے وقت اچانک حملہ کیادہشت گردوں نے راکٹ لانچرز اور بھاری اسلحہ سے چیک پوسٹ پرچاروں اطراف سے حملہ کیا، تھرمل امیج کیمروں سے دہشتگردوں کی دورسینشاندہی کرلی گئی،پولیس کی بروقت کارروائی، دہشتگردچیک پوسٹ کے قریب نہ پہنچ سکے۔ موثرجوابی کارروائی کے نتیجے میں دہشتگردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچنا، 6دن قبل بھی خوارج نے چیک پوسٹ لکھانی پر حملے کو ناکام بنایا تھا۔ آئی جی پنجاب کاکہنا ہے کہ پنجاب پولیس اب تک خوارجی دہشت گردوں کے19حملے ناکام بناچکی ہے اہلکاروں کے الرٹ ہونے کیوجہ سے خوارجی دہشتگرد اپنے مقاصدمیں کامیاب نہیں ہو سکے۔




