فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) نوسربازوں کا گروہ حبیب بنک لمیٹڈ مدن پورہ کے کیشیئر کو چکمہ دیکر 30لاکھ رقم لے اڑا’ بنک عملہ کو پڑتال کرنے پر واردات کا علم ہوا تو بنک ملازمین کی دوڑیں لگ گئیں، پولیس مصروف تفتیش ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ حبیب بنک لمیٹڈ مدن پورہ برانچ میں نوسربازوں کا چار رکنی گروہ کار میں سوار ہو کر آیا، دو افراد بنک کے اندر چلے گئے اور دو باہر گاڑی میں بیٹھے رہے، سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا ہے کہ بنک کے اندر آنے والے نوسربازوں نے بنک کیشیئر کو باتوں میں لگاتے اور چکمہ دیکر نہایت ہوشیاری سے پانچ پانچ ہزار کی 6عدد کاپیاں اٹھا کر فرار ہو گئے۔ بعدازاں شام کو پڑتال کرنے پر 30لاکھ کی رقم موجود نہ ہونے پر بنک انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں اور انہوں نے سی سی ٹی وی فوٹیج نکال کر دیکھا تو نوسرباز رقم لیکر رفوچکر ہو چکے تھے، جس پر واردات کی اطلاع پولیس کو کی تو پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے۔




