آبپاشی کیلئے استعمال ہونیوالے آلودہ پانی کا مسئلہ حل کرنا ضروری ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) کوریا انٹرنیشنل کو آپریشن ایجنسی اورزرعی یونیورسٹی فیصل آباد غذائیت اور ماحول دوست اقدامات کے باہمی تعاون میں وسعت لیکر آ ئیں گے اس امرپر اتقا ق رزرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی کی کوریا انٹرنیشنل کو آپریشن ایجنسی کے ڈپٹی کنٹری ڈائریکٹر سودام بیک اور پروگرام منیجرپاکستان آفس محمد علی رضا کیساتھ وائس چانسلر سیکرٹریٹ میںملاقات کے دوران کیا گیا ملاقات میںغذائیت، موسمیاتی تبدیلیوں سے نبردآزما ہونے اور ماحول دوست اقدامات میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا کوریا انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی وفد نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں قائم قائم پاکـکوریا نیوٹریشن سینٹرکا بھی دورہ کیا جس کا مقصد اس امر کو یقینی بنانا تھا کی یہ منصوبہ کامیابی کی طرف گامزن ہے۔ ڈاکٹر ذوالفقار علی نے کہا کہ پاکـکوریا نیوٹریشن سینٹر ایک نمایاں قدم ہے جو پاکستان میں تقریباً 40 فیصد آبادی کو درپیش غذائی قلت کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے ٹھوس نتائج لائے گا۔گرین اقدامات کے بارے میں بات کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کا ایک وفد گرین کلائمیٹ فنڈ کے حوالے سے کوریا کے دورہ کاارادہ رکھتا ہے، جس سے ماحول دوست توانائی کے حل کے عزم کو تقویت ملے گی۔ ہم سبز توانائی اور پائیدار طریقوں کو آگے بڑھانے کے لیے پر عزم ہیں، انہوں نے کہاٹریفک کو کم کرنے اور ماحولیاتی پائیداری کو فروغ دینے کے لیے یونیورسٹی مختلف سبز اقدامات بشمول ای بائیک پر غور کر رہی ہے۔ انہوںنے کہا آبپاشی کے لیے استعمال ہونے والے آلودہ پانی صحت کا ایک بڑا مسئلہ بن چکا ہے جس پر اقدامات کرنے ہوں گے ڈپٹی کنٹری ڈائریکٹر سودام بیک نے پراجیکٹ کی کامیابی کے لیے ملازمین اور یونیورسٹی کے عزم اور کاوشوں کو سراہاانہوں نے پائیدار اقدامات کو آگے بڑھانے میں دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعاون کے بارے میں آگاہ کیا انہوں نے پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی کو وائس چانسلر کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ڈین فیکلٹی آف فوڈ نیوٹریشن اینڈ ہوم سائنسز اور ڈاکٹر عمران پاشا نے کہا کہ صحت مند سرگرمیاں ،تحقیق اور دیگر اقدامات سے غذ ائیت کی کمی سے نمٹنے کے لیے تمام تر کوششیں کی جارہی ہیں۔ ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ عرفان عباس نے بھی سنٹر کی پیش رفت سے آگاہ کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں