گوجرہ میں چوری وڈکیتی کی وارداتیں نہ تھم سکی

گوجرہ(نامہ نگار)چوری وڈکیتی کی وارداتوں میں لوگوں کو مال وزر سے محروم کر دیا گیا ۔ معلوم ہواہے کہ چوکی مونگی بنگلہ کے علاقہ میں چک نمبر180گ ب کاناصر محموداپنی موٹر سائیکل نمبر2437ایف ڈی ایل پر سوار ہو کراپنے کھیتوں کوپانی لگانے کیلئے گیاجہاں پر تین نامعلوم ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر موٹر سا ئیکل ،نقدی اور قیمتی موبائل چھین لیا۔چک نمبر180گ ب کے آصف علی نے اپنے ڈیرہ پر مال مویشی بنادھے ہو ئے تھے اور خود کھانا کھانے گھر چلا گیا جس کی عدم موجد گی میں نامعلوم چوروں نے اس کے ڈیرہ سے قیمتی2عددگائے چوری کر لیں۔تھانہ سٹی کے علاقہ غفارپارک کے محمدابراہیم نے اپنی موٹر سائیکل نمبر2862اے پی کیو اپنے گھر کے باہر کھڑی کی ہوئی تھی جس کو نامعلوم چوروں نے چوری کر لیا۔چک نمبر347ج ب کاپر ویز اپنی موٹر سائیکل 8359اے یو ایس پر سوارنماز تراویح ادا کر نے کیلئے مسجد گیااور موٹر سائیکل مسجد کے باہر کھڑی کرکے خود اندر چلاگیا جس کی عدم موجود گی میں نامعلوم چورنے اس کی موٹر سائیکل چوری کر لی۔وارداتوںکی اطلاع تھانہ صدر ،سٹی اور نواں لاہور پولیس کو دے دی گئی ہے تاحال کسی مقدمہ کے اندراج کا علم نہیں ہو سکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں