چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6بچے جاں بحق

کراچی (بیوروچیف) کراچی کے علاقے سائٹ سپر ہائی وے جنجال گوٹھ افغان بستی میں گھر کی چھت گرنے سے 6بچے جاں بحق جبکہ 4افراد زخمی ہوگئے’ حادثے میں مرنے والی تمام کم عمر لڑکیاں ہیں۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 8سالہ ایشال، 8سالہ کائنات، 7سالہ نصرین، 3سالہ عائشہ، 9سالہ سانودیہ اور 15سالہ سعدیہ شامل ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ 4زخمیوں میں خاتون، مرد اور بچے شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق زخمیوں میں 37سال کی ناصرہ، 40سال کی میکائل، 3سال کا نعمان اور 7سالہ آصف شامل ہیں۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت گھر میں مہمان آئے ہوئے تھے۔ایس ایس پی ویسٹ طارق مستوئی کے مطابق چھت گرنے سے کچھ افراد زخمی بھی ہیں۔پولیس کے مطابق گھر کی چھت لینٹر کی تھی، چھت کی مضبوطی کے لیے کام جاری تھا، چھت ریتی بجری کا وزن برداشت نہیں کرسکی۔گلشن اقبال پولیس کا کہنا ہے کہ بیم کمزور ہونے کی وجہ سے مکان کی چھت گری۔ چھت گرنے سے متاثرہ خاندان بنوں سے تعلق رکھتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں