DCراجن پور شفقت اللہ مشتاق کی مثالی کارکردگی،پنجاب میں پہلی پوزیشن

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر راجن پور شفقت اﷲ مشتاق کی شاندار کارکردگی’ پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کے مقابلہ میں پہلے نمبر پر آ گئے’ جس پر شہریوں نے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ شفقت اﷲ مشتاق نے راجن پور میں بطور ڈپٹی کمشنر تعیناتی کے بعد انتہائی محنت اور لگن سے کام کرتے ہوئے راجن پور کی تعمیر وترقی اور عوامی مسائل کے حل کیلئے دن رات ایک کر دیا ان کی زیرنگرانی تمام ضلعی محکموں کی کارکردگی بھی بہتر ہو گئی ہے وہ شہریوں کے مسائل اور مشکلات کے حل کیلئے دن رات کوشاں ہیں ان کی تعیناتی کے بعد راجن پور کا نقشہ ہی بدل گیا ہے۔ شاندار کارکردگی پر شہریوں نے ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ آئندہ بھی اسی لگن اور محنت سے کام کرتے رہیں گے۔بورڈ آف ریونیو پنجاب کی جانب سے جاری کردہ پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کی جنوری کی کارکردگی رپورٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر راجن پور شفقت اﷲ مشتاق پنجاب میں پہلے’ ڈپٹی کمشنر لودھراں دوسرے، ڈی سی بہاولنگر تیسرے اور ڈی سی گجرات چوتھے نمبر پر آئے’ ڈی سی سرگودھا پانچویں نمبر پر، ڈی سی پاکپتن چھٹے، ڈی سی چنیوٹ ساتویں اور ڈی سی شیخوپورہ آٹھویں نمبر پر’ ڈی سی ٹوبہ ٹیک سنگھ نویں، ڈی سی ڈیرہ غازی خان دسویں، ڈی سی حافظ آباد گیارہویں اور ڈی سی نارووال بارہویں نمبر پر’ ڈی سی فیصل آباد کیپٹن (ر) ندیم ناصر تیرھویں، ڈی سی بھکر چودھویں، ڈی سی خانیوال پندرھویں، ڈی سی منڈی بہاالدین سولہویں نمبر پر’ ڈی سی خوشاب سترہویں، ڈی سی ملتان اٹھارہویں، ڈی سی ننکانہ صاحب انیسویں، ڈی سی لاہور بیسویں اور ڈی سی گوجرانوالہ اکیسویں نمبر پر’ ڈی سی مظفر گڑھ بائیسویں، ڈی سی قصور تئیسویں، ڈی سی میانوالی چوبیسویں، ڈی سی ساہیوال پچیسویں ڈی سی لیہ چھبیسویں نمبر پر’ ڈی سی کوٹ ادو ستائیسویں، ڈی سی اٹک اٹھائیسویں، ڈی سی وزیر آباد انتیسویں، ڈی سی جھنگ تیسویں، ڈی سی چکوال اکتیسویں نمبر پر’ ڈی سی سیالکوٹ بتیسویں، ڈی سی وہاڑی تینتیسویں، ڈی سی راولپنڈی حسن وقار چیمہ چونتیسویں، ڈی سی مری پینتیسویں نمبر پر’ ڈی سی جہلم چھتیسویں، ڈی سی سینتیسویں، ڈی سی بہاولپور اڑتیسویں، ڈی سی اوکاڑہ انتالیسویں، ڈی سی رحیم یار خان چالیسویں، ڈی سی تلہ گنگ اکتالیسویں اور تونسہ بیالیسویں نمبر پر رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں