حکومتی نااہلیوں کا خمیازہ عوام بھگت رہی ہے

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) سینئر سیاستدان رانا زاہد توصیف نے کہا ہے کہ ناقص حکمت عملی اور من مانی پالیسیوں نے قوم سے کھلواڑ کیا جا رہا ہے ایسا لگتا ہے کہ پاکستان کا کوئی بھی والی وارث نہیں ہے انہوں نے بیرونی ممالک سے سستے داموں چینی کی درآمد کے مجوزہ فیصلہ پر تشویش کا اظہار کرتے وہئے کہا کہ پاکستان میںچینی قدرے سرپلس اور استعمال کے لئے کافی تھی مگرحکومت نے محض چند شوگر ملوں کو نوازنے کیلئے چینی کی ایکسپورٹکی بلاوجہ اجازت دی گئی جس کے باعث اب پاکستان میں چینی کی قلت پیدا ہو گئی ہے چنانچہ حکمرانوں نے عوام کے غیض و غضب سے بچنے کیلئے چینی جو انتہائی سستے داموں برآمد کی تھی وہ کافی مہنگے نرخوں پر بیرون ملک سے پاکستان منگوانے کی تیاری کر لی ہے ایسا لگتا ہے کہ حکمرانوںکو کوئی پوچھنے والا نہیں چینی کی امپورٹ سے قوم کے اربوںڈالر ضائع ہوں گے حکومت کو علم ہونا چاہئے کہ یہ عوام کے خون پسینہ کی کمائی ہے اور آئی ایم ایف سے جو قرض لیا جا رہا ہے وہ پاکستانی قوم نے ہی ادا کرنا ہے کیونکہ سیاستدانوں نے اپنا بوریابستر گول کر کے بیرون ملک بھاگ جانا ہے ان کی جائیدادیں اور بینک بیلنس بھی بیرون ملک ہیں مگر غریب عوام نے کدھر جانا ہے ان کی تو کوئی جائیدادیں باہر نہیں چنانچہ حکومتی نااہلیوں کا خمیازہ بھی عوام بھگت رہے ہیں حکومت جو بھی پالیسیاں بنا رہی ہیں وہ قوم کی سمجھ سے بالا تر ہے ایسا لگتا ہے کہ لاکھوں قربانیوں سے معرض وجود میںآنے والے اورقدرتی وسائل سے مالامال ملک کو سیاستدانوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے جو قوم کے ساتھ سنگین کھلواڑ کر رہے ہیںلہٰذا خداراہر پالیسی کی تیاری کے وقت ملک و قوم کے مفاد کو سامنے رکھا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں