عوام کو معیاری اور سستی اشیاء کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے

سرگودھا(بیوروچیف)ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم نے دکاندار حضرات کو ہدایت ہے کہ وہ مقرر کردہ قیمتوں کو جعلی حروف کے ساتھ دکانوں میں نمایاں جگہوں پر آویزاں کریں اور سو فیصد عمل درآمد یقینی بنائیں۔ بصورت دیگر ان کے خلاف پرائس ایکٹ کے تحت کاروائی کی جائے گی۔اپنے کانفرنس روم میں تاجر نمائندوں سے ایک اجلاس کررہے تھے۔ اجلاس میں اے ڈی سی آر فہد محمود اور اے ڈی سی جی عمر فاروق کے علاوہ انڈسٹری و مارکیٹ کمیٹی کے افسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام کو معیاری اور سستی اشیاء کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر عوام کو رمضان المبارک میں زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ متحرک ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ناجائز منافع خوروں اور روزمرہ استعمال کی اشیاء کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والے تاجروں اور دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں