سحر و افطار کے لاتعداد روحانی و طبی فوائد ہیں

فیصل آباد( سٹاف رپورٹر) تحریک منہاج القرآن کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات غلام محمدقادری نے کہا ہے کہ سحر و افطار کے لاتعداد روحانی و طبی فوائد ہیں۔ان مبارک گھڑیوں میں کی گئی ہر دعااللہ قبول کرتا ہے۔سحر و افطار کا اہتمام اور پھر عزیز و اقارب،ہمسایوں،مستحقین کو اپنے دستر خوان کا حصہ بنانا بہترین عبادت ہے۔یہ اعمال اللہ اور اس کے رسولۖکو بے حد عزیز ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس مبارک مہینے کے ہر لمحے کو اصلاح احوال اور تزکیہ نفس کے لئے بروئے کار لایا جائے۔ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کا ہر لمحہ رحمتوں اور مغفرتوں سے لبریز ہے۔ انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک اسلام کی اجتماعی تہذیب و ثقافت کا شاندار مظہر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں