شرح سود میں کمی کا امکان

کراچی(بیوروچیف) سٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔اعلامیے کے مطابق سٹیٹ بینک کی جانب سے مانیٹری کمیٹی کے اجلاس میں آئندہ 2ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا جائے گا، مانیٹری پالیسی کمیٹی شرح سود میں کمی یا اسے برقرار رکھنے کا فیصلہ کرے گی۔ماہرین کے مطابق مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں شرح سود میں کمی کا امکان ہے۔واضح رہے کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی 6اجلاسوں میں شرح سود 10 فیصد کم کر چکی ہے، مہنگائی کی شرح میں حکومتی تخمینہ سے زیادہ کمی انٹرسٹ ریٹ میں کمی کا سبب بن سکتی ہے۔یاد رہے کہ جنوری 2025کے آخری پیر کے روز سٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں پالیسی ریٹ، بینک ریٹ 13 فیصد سے صرف ایک فیصد کم کر کے 12 فیصد کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں