حکومت 2400 ارب گردشی قرضہ سے چھٹکارے کیلئے سرگرم

اسلام آباد(بیوروچیف) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے 6سال میں گردشی قرضے ختم کرنے کا دعویٰ کردیا۔وزیر توانائی اویس لغاری نے دعویٰ کیا کہ اس وقت گردشی قرض 2400 ارب ہیں جس میں سے 1200ارب کا قرض ختم کرنے کے لیے بینکوں سے بات چل رہی ہے۔وفاقی وزیر اویس لغاری نے 6سال میں گردشی قرضے ختم کرنے کا دعویٰ بھی کیا۔وزیر توانائی نے اس بات کی بھی وضاحت کی کہ آئی ایم ایف نے بجلی بلوں میں سیلز ٹیکس کو ختم کرنے کی حکومتی تجویز کو مسترد نہیں کیا بلکہ ان کے ساتھ میٹنگ اچھی رہی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں