حالات سے پریشان ملز مزدور نے پھندہ لیکر خود کشی کرلی

جڑانوالہ(نامہ نگار)گھریلو حالات سے دلبرداشتہ شادی شدہ ملز مزدور نے گلے میں پھندا ڈال کر مبینہ خود کشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق سمندری کا رہائشی عثمان اصغر تھانہ کھرڑیانوالہ کے نواحی علاقے بلال ٹائون میں بیوی کے ہمراہ کرایہ کے مکان میں رہائش پذیر تھا اور چاولہ ملز میں محنت مزدوری کرکے گھر کا گزر بسر کرتا تھا گزشتہ شب عثمان اصغر نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر کمرے میں لگے پنکھے کیساتھ رسی ڈال کر گلے میں پھندا لیکر مبینہ طور پر خود کشی کر لی۔ اطلاع پر پولیس تھانہ کھرڑیانوالہ نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کیا اور ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالہ کر دیا ہے۔ پولیس نے تمام حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے کارروائی شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں