شرح سود2ماہ کیلئے برقرار

کراچی (بیوروچیف) اسٹیٹ بینک نے شرح 12 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا مانیٹری پالیسی کمیٹی کے مطابق رقوم کی کمزور آمد کی صورت حال میں بڑھتی درآمدات کی بنا پر بیرونی کھاتے کا کچھ دبائو سامنے آیا ہے اورجاری کھاتہ خسارے میں بدل گیاہے ٹیکس وصولی ہدف سے کم رہی ترسیلات زراورزرمبادلہ ذخائر میں کمی آئی فروری 2025 میں مہنگائی توقعات سے کم رہی اوراس میں مزید کمی ہوگی ۔ ٹیکس محاصل میں ہدف کے مقابلے میں کمی بڑھ گئی ہے گاڑیوں، پیٹرولیم مصنوعات اور سیمنٹ کی فروخت کیساتھ ساتھ درآمدی حجم، نجی شعبے کے قرضوں اور پرچیزنگ منیجرز انڈیکس سے ظاہر ہوتا ہے کہ معاشی سرگرمی کی رفتار بڑھ رہی ہے تازہ ترین سروے صارفین اور کاروباری اعتماد میں بہتری کے عکاس ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) نے گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں پالیسی ریٹ میں کوئی تبدیلی نہ کرنے اور اسے 12فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں