فیصل آباد(سٹی رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن)سٹی کے سابق جنرل سیکرٹری شاہد محمود بیگ ایڈووکیٹ اور ممبر سنٹرل کمیٹی سید محمد علی بخاری نے کہا ہے کہ نواز شریف کی قیادت میں شہباز شریف نے جو محنت کی اس سے ملک آگے کی طرف چل رہا ہے، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کو ترقی کی راہ پر ڈال دیا ہے۔ مسلم لیگ ن کی حکومت نے پہلے بھی آئی ایم ایف کو خیر باد کہا اب بھی جلد اسے خیر باد کہہ دیں گے جس طرح شہباز شریف کی ٹیم کام کر رہی ہے اس سے کی ملک کی ترقی کو چار چاند لگیں گے پاکستان ایشیا کی سپر پاور بنے گا جو چیزیں بے لگام تھیں ن لیگ نے عوام کو سہولیات سے آراستہ کیا ہے۔ اپنے مشترکہ اخباری بیان میں انہوں نے کہا کہ محاذ آرائی اور مفاد پرستی کی سیاست نے ملک و قوم کا کوئی فائدہ نہیں




