حکومت نے بھرپور محنت کرکے خارجہ پالیسی کو بہتر بنایا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن کارپوریشن فیصل آبادمیاںضیاء الرحمان نے کہا ہے کہ جب آئے تو ملک ڈیفالٹ کرگیا تھا لیکن شہبازشریف نے بھرپور محنت سے ملک کو ڈیفالٹ سے باہر نکالا،ادارے بہتر ی کی جانب گامزن ہیں،پی ٹی آئی حکومت کی وجہ سے ہمارے کسی سے مراسم نہیں رہ گئے تھے ،موجودہ حکومت نے بھرپور محنت کرکے خارجہ پالیسی کو بہترین کیا، نو مئی کو پی ٹی آئی نے جو کیا وہ بھارت بھی نہیںکر سکا تھا،پی ٹی آئی نے جی ایچ کیو پر حملہ کیا، چھائونیوں میں جلائو گھیرائو کیا ۔ انہوں نے کہاکہ ہماری قیادت مزید بہتری کے لئے اقدامات کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اندھیروں سے اجالوں میں آئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں