فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایڈن گارڈن میں شہری کے گھر پر قبضہ کی کوشش’ توڑ پھوڑ کرتے ہوئے بھاری مالیت کا سامان لے اُڑے’ مدینہ ٹائون پولیس نے 11افراد کیخلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی’ ایڈن گارڈن کے رہائشی اویس نثار نے پولیس کو دی جانیوالی درخواست میں بتایا کہ اسکی ملزمان حمزہ’ ارشد’ عمران شیخ وغیرہ کیساتھ مکان کا تنازعہ چلا رہا تھا، گزشتہ روز مذکورہ ملزمان اپنے ساتھیوں سمیت آتشیں اسلحہ سے لیس ہو کر قبضہ کی کوشش کرتے ہوئے گھر میں داخل ہوئے، سامان کی توڑ پھوڑ کرتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمرہ’ ڈی وی آر اور 5لاکھ کی نقدی وقیمتی سامان چوری کر لیا اور مالک مکان اور اس کے ملازمین کو اسلحہ سے ہراساں کرتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے۔ تاہم پولیس کے آنے پر فرار ہو گئے، جس پر پولیس نے متاثرہ شہری اویس نثار کی درخواست پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزمان حمزہ’ ارشد’ آصف’ عمران شیخ’ رضا شیخ’ ناصر ڈوگر اور ان کے دس نامعلوم ساتھیوں کیخلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی ہے۔




