وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترقیاتی ویژن کو ہر فورم پر سراہا جارہا ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)مسلم لیگ (ن) سٹی کے سابق جنرل سیکرٹری شاہد محمود بیگ اور ممبر سنٹرل کونسل سید محمد علی بخاری نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کی ترقی اور خوشحالی کیلئے بے مثال اور تاریخی وژن پیش کیا ہے۔ ان کی مدبرانہ سوچ ، بہترین حکمت عملی اور عملی کار کردگی کی بدولت انہیں عالمی سطح پر بھی پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ وزیراعلی پنجاب اور ان کی ٹیم صوبے کی ترقی کیلیے پوری دلچسپی اور لگن کے ساتھ کام کر رہی ہے، یہی وجہ ہے کہ وزیر اعلی کے ترقیاتی وژن کو ہر فورم پر سراہا جا رہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے مشترکہ اخباری بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب کو عالمی معیار کی سیاحتی منزل بنانے کے وژن کو عوامی سطح پر بھی بھر پور پذیرائی مل رہی ہے۔ اس منصوبے کے تحت سیاحت کو معاشی ترقی، غیر ملکی سرمایہ کاری، روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے اور ثقافتی سفارت کاری کے فروغ کا اہم ذریعہ بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں جمہوریت کے بجائے بادشاہت ہونے کا تاثر دینے والے درست نہیں کہتے کیونکہ صوبائی حکومت مشاورت، اجتماعی فیصلوں اور مشترکہ جدوجہد کے ذریعے ترقیاتی اہداف حاصل کرنے کے لئے کوشاں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں