ساہیوال(بیوروچیف )ڈاکوئوں نے دو دوکانداروں سے ایک لاکھ 62ہزار روپے نقدی اور 2 موبائل لوٹ لیے۔ پولیس یوسف والا نے تین ڈاکوئوں کو گرفتارکرلیا۔ گرین ٹائون میں شادیوں کی ویڈیو ریکارڈنگ کرنے والے دوکاندار مرزا رضوان علی کو گھر جاتے ہوئے تین ڈاکوئوں نے پستول دکھا کر روک لیا۔ دو موبائل نقدی 72ہزار روپے چھین کر لے گئے۔ چک 66پانچ ایل میں ارشد دوکاندار کو تین ڈاکوئوں نے پستول دکھا کر 17ہزار روپے کی نقدی اور 75ہزار روپے کی سونے کی انگوٹھی چھین کرلے گئے۔ پولیس غلہ منڈی اور یوسف والا نے دو مقدمات مرزا رضوان علی اور ارشد کی مدعیت میں382، 392ت پ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔




